Academic Council Meeting of (SIMS), Lahore, held on 16th January, 2023
لاہور(پی آر او سمز )سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سمز) کی اکیڈمک کونسل کے استاتذہ کو ترقی ملنے پر انسٹیٹیوٹ میں تقریب کا انعقاد ہوا جس کی سربراہی پرنسپل سمز پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر فاروق افضل نے کی۔ تقریب میں پروفیسر فرید احمد خان، پروفیسر وارث فاروقہ، پروفیسر شعیب سمیت سمز کے استاتذہ کی شرکت۔ وائس پرنسپل سمز پروفیسر آف گائناکالوجی ڈاکٹر طیبہ وسیم کو 21ویں گریڈ میں ترقی ملنے پر اکیڈمک کونسل کے تمام ممبران نے خراجِ تحسین پیش کیا اور سروسز ہسپتال کے لئے اُن کے خدمات کو سراہا، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا وفاداری، رحمدلی اور سخت محنت انسان کو کامل بناتی ہے۔
ڈاکٹر توصیف فاطمہ، ڈاکٹر سمیرا نوید اور ڈاکٹر قمر اشفاق کا پروفیسر کے عہدے پر ترقی پانے پر سمز اکیڈمک کونسل کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیاگیا۔ اس موقع پر پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل کا کہنا تھا مجھے فخر ہے کہ میں سمز اور سروسز ہسپتال کی ٹیم کا کپتان ہوں مزید استاتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کے شاگردوں میں آپ کی جھلک نظر آنی چاہیے ہم نے نئی نسل کو تیار کرنا ہے تاکہ وہ ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوں۔ تقریب کے اختتام پر سمز انتظامیہ کی جانب سے ترقی پانے والے استاتذہ کو تحائف پیش کیے گئے۔