Skip Navigation Links
Skip Navigation Links
Skip Navigation Links
SIMS 7th Convocation 2022

سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا ساتواں کانووکیشن لاہور(پی آر او سمز) سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ساتواں کانووکیشن کا ایکسپو سینٹر میں انعقاد ہوا جس کے مہمانِ خصوصی سمز کے پہلے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر سعید کھوکھر اور گیسٹ آف آنر سابق پرنسپل سمز پروفیسر حامد محمود اور پروفیسر ثاقب یو ایچ ایس تھے۔ کانوکیشن کے مہمانوں کو سمز انتظامیہ کی جانب سے خیر مقدمی پھولوں کا گلدستہ پیش کیاگیا۔ کانووکیشن کے دوران سمز اور سروسز ہسپتال کی خدمات اور کارکردگی پر مبنی اہم معلوماتی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔پرنسپل سمز پروفیسر فاروق افضل ، وائس چانسلر کینگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، پرنسپل امیر و دین میڈیکل کالج پروفیسر فرید الظفر، پروفیسر مجید چوہدری، پروفیسر طیبہ وسیم اور ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر بشیر بھی موجود تھے۔ سمز کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی پروفیسر سعید کھوکھر نے سمز کے پسِ منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا پنجاب گورنمنٹ وزیر اعلٰی پرویز الہی کا ہیلتھ سیکٹر کی فلاح میں بہت بڑا کردار ہے مزید ینگ ڈاکٹروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا مریضوں کی خدمت میں اپنی پوری کوشش کریں اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے ۔ قبل ازیں پرنسپل سمز پروفیسر فاروق افضل نے خطبہ استقبالیہ میں سمز کے تمام گریجویٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہماری زندگیوں کا مقصد بنی نوح انسانیت کی خدمت ہے، کامیاب ڈاکٹر بننے کیلئے علم کی کھوج اور سیکھنے کی خواہش کم نہیں ہونی چاہیے مزید پی ایم سی کے قواعد و ضوابط کے تحت پیشنٹ کئیر پر کام کرنے کے عزم کو دوہرایا۔تقریب میں 311 کامیاب طلبہ و طالبات کو ایم بی بی ایس کی ڈگریاں جاری کی گئی 54 گولڈ میڈلز، 54 سلور میڈلز اور 54 برونز میڈلز تقیسم کیے گئے۔ڈاکٹر ماہ نور نے 18 میڈلز اور ڈاکٹر ماریہ رضوان نے 17 مختلف مضامین میں میڈلز حاصل کرکے بہترین گریجویٹ کا خطاب بھی اپنے نام کیا۔تقریب میں موجود گیسٹ آف آنر پروفیسر حامد محمود نے کامیاب ہونیوالے ڈاکٹرز کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا مرایضوں کی خدمت میں آپ کا کردار مسیحی ہونا چاہیے اور شعبہ طب میں طلباء مخصوص مضامین پر خصوصی توجہ دیں



     
     
     
     
     
     
     
     
     
     
     
     
     
     
 
QUICK LINKS
SIMS Faculty
Faculty List
Departments
Noticeboard
Image Gallary
Student Area
Research


Contact Us:


Services Institue of Medical Sciences
Ghaus-ul-Azam (Jail) Road,  
Lahore,Pakistan

Phone: +92-042-99205517
Email: principal@sims.edu.pk
Copyrights (c) 2004-2023 All Rights Reserved: Services Institue of Medical Sciences, Lahore,Pakistan
Developed by IT Department, SIMS